وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کوئٹہ میں انسداد پولیو سنٹر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

سکیورٹی اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، لواحقین سے تعزیت کا اظہار

بدھ 13 جنوری 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسداد پولیو سنٹر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو سنٹر کے باہر دھماکہ گھناؤ نا فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ قوم کے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں انسداد دہشت گردی کیلئے قوم کے غیرمتزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں اور پاکستانی قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے یکسو ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں