ڈی اوسی سندس ارشادکی زیر صدارت ڈسڑکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

بدھ 13 جنوری 2016 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء )ڈی او (سی) لاہورسندس ارشاد کی زیر صدارت ڈسڑکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ایک اہم اجلاس ٹاؤن ہا ل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی او (مانیٹرنگ اینڈ انکوائری)امین اکبر چوپڑا، ای ڈی او (ہیلتھ) ،ڈی او (ہیلتھ)، ڈرگ انسپکٹرز، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ممبران اور متعلقہ میڈیکل سٹوروں کے مالکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں33 میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو سنا گیا اور ان کے فیصلے کیے گئے۔10 کیسوں کومزید کارروائی کے لیے ڈرگ کورٹ بھیج دیا گیا۔ اجلاس میں17میڈیکل سٹور زکی سیلنگ کی مدت بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ06میڈیکل سٹور وں کے کیسز کو اگلی میٹنگ تک موخر کر دیا گیا۔ڈی او (سی)سندس ارشاد نے کہا کہ ان میڈیکل سٹوروں کے خلاف زائد المعیاد اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے کے الزامات ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں