امن ،ترقی، تبدیلی اورخوشحالی کاراستہ تعلیم سے وابستہ ہے،دوررس تعلیمی اصلاحات کے بغیر طبقاتی تقسیم ختم اور جہالت دورنہیں ہوگی ،فوزیہ مبشر

بدھ 13 جنوری 2016 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنمابیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ امن،روشنی ،ترقی، تبدیلی اورخوشحالی کاراستہ تعلیم سے ہوکرجاتاہے۔تعلیم کوتجارت بنانے سے اس مقدس پیشے کا تقدس پامال ہوا ۔ تعلیم کے معیار اورطلبہ وطالبات کی اخلاقی تربیت پرہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔معاشرے میں تعلیم کے رجحان کوتقویت دینے کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کاکردارقابل قدر ہے۔

دوررس تعلیمی اصلاحات کے بغیرطبقاتی تقسیم ختم اورہمارے ملک سے جہالت دورنہیں ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی ایچ اے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بیگم فوزیہ مبشرنے مزید کہا کہ جس دن جہالت کا اندھیراپوری طرح چھٹ گیاا س روز پاکستان کاشمارقرض مانگنے نہیں بلکہ قرض دینے والے ملکوں میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ملک میں تعلیمی انقلاب کیلئے جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔

معاشی خودانحصاری اورخوداری کاخواب شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے ناخواندگی اور پسماندگی ختم کرناہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم کے سلسلہ میں ماضی کی حکومت نے محض خالی نعروں اوراشتہاروں پرانحصار کیا جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اورخادم پنجاب میاں شہبازشریف کی قیادت میں ان دنوں تعلیمی انقلاب کیلئے ٹھوس اوردوررس اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی علم اورعوام دوست قیادت کے سوا کسی حکمران نے شعبہ تعلیم اورٹیکنالوجی پرپوری طرغ فوکس نہیں کیا۔ اپوزیشن والے محض سیاسی رنجش اورحسد کی آڑ میں طلبہ وطالبات کے مستقبل سے نہ کھیلیں ،عوام کسی اقتدارپرست سیاستدان کو ا پنے بچوں کا مستقبل تاریک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ناخواندگی،پسماندگی ،بیروزگاری،مہنگائی اورتوانائی بحران سے نجات کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں