آئی سی سی ورلڈ ٹی20 میں شرکت:سیکورٹی خدشات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا حکومت سے رابط کرنے کا فیصلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 11:46

آئی سی سی ورلڈ ٹی20 میں شرکت:سیکورٹی خدشات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا حکومت سے رابط کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 جنوری۔2015ء) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی20 میں شرکت کی اجازت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا،جس کی تیاریاں جاری ہیں ،تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایونٹ میں شرکت کے لئے حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی نے بھارت میں سیکیورٹی خدشات اور پاکستان مخالف جذبات کی وجہ سے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو اجازت لینے کے لئے باضابطہ طور پر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،امکان ہے کہ جنوری کے آخر تک پی سی بی حکومت کو خط لکھے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں