لاہور :کالعدم تنظیم سے تعلقات کا شُبہ ، تین طلبا کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) : لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلقات کے شُبے میں تین طلبا کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے طلبا میں ساہیوال کا عثمان سرور ،عارف والا کا سعد مغل اور کراچی یونیورسٹی کا کاشف شامل ہے۔ تینوں طلبا سے کالعدم تنظیم سے تعلق سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں