پولیس نے پتنگ بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر دو ملزموں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 14 جنوری 2016 15:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) لاہور میں پولیس نے پتنگ بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اعظم اور اسد اچھرہ میں قائم کئے گئے کارخانے میں پتنگیں بنا کر پنجاب کے مختلف شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔ پولیس نے کارخانے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں پتنگیں، ڈور کی چرخیاں اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں