الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے پر پی پی 78جھنگ سے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 15:58

الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج رشید قمر نے چار درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکلاءنے ٹربیونل کو بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے حقائق چھپائے اور اپنے اثاثوں کا ظاہر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راشدہ یعقوب آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتی لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ٹربیونل نے فریقین کے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے پر پی پی 78جھنگ سے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا۔ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو راشدہ یعقوب کی خالی ہونے والی نشست پر نوے یوم میں انتخابات کرانے کی ہدائت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں