لاہورہائیکورٹ نے انتخابی نتائج میڈیا پر جاری نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاءکو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 15:59

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔ نجی چینل کے وکیل غلام مرتضی چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے پہلے ،،دوسرے اور تیسرے مرحلے کے نتائج میڈیا پرجاری کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

پیمرا مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہو رہا ہے اور عدالتی حکم کے باوجود جواب داخل نہیں کرایا جا رہا۔عدالت نے پیمرا کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب کا مبہم جواب مسترد کرتے ہوئے تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدائت کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں