لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کو ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 15:59

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کو بلا جواز غیر فعال کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے روبرو ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پیش نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی حکومتوں کے بجٹ میں دو سو ارب روپے کی خرد برد کا خدشہ ہے لہذا عدالت آڈٹ رپورٹس پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے روبرو پیش کرنے کے احکامات صادر کرئے.آڈیٹر جنرل کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ضلعی حکومتوں کا آڈٹ کر کے رپورٹ گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے.جس پر عدالت نےگورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کو ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس ایک ہفتے میں پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں