ن لیگ کو در پیش چیلنجز میں دہشت گردی اور بدعنوانی بڑے ملکی مسائل،لوڈشیڈنگ امتحان بھی جاری

سیکورٹی کے حوالے سے درپیش چیلنجز صرف پاک آرمی کی معاونت سے حل کئے جا سکتے ہیں،عالمی شہرت یافتہ ادارے کی رپورٹ میں انکشاف

جمعرات 14 جنوری 2016 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ ادارے کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو جہاں متعدد مسائل ورثہ میں ملے وہیں ن لیگ کو در پیش چیلنجز میں دہشت گردی اور بدعنوانی بڑے ملکی مسائل کے طور پر سامنے آئے تاہم گزشتہ کئی سالوں سے جاری لوڈشیڈنگ امتحان2016 میں بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کے ای پورٹل ’ہیومن پی کے‘ کے مطابق دہشت گردی اور بدعنوانی کے درمیان گٹھ جوڑ کے خاتمہ سے کثیر البنیاد ترقی حاصل کی جا سکتی ہے تاہم میاں محمد نواز شریف کی بطور وزیر اعظم ملکی ترقی کیلئے کوششوں میں چیف آف آرمی سٹاف کے بھر پور تعاون کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیاست دانوں کو گواردر پورٹ اور اقتصادی راہداری منصوبہ جات کو ”متنازعہ“ نہیں بنایا چاہئے۔تاہم سیکورٹی کے حوالے سے درپیش چیلنجز صرف پاک آرمی کی معاونت سے حل کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں