فنڈز کا بندوبست نہ ہوسکا،تربیلا ڈیم پانچواں توسیعی منصوبہ التواء کا شکار ہونے کا خدشہ غازی بروتھا پراجیکٹ و تربیلا ڈیم بھی” سست “ ہوگیا

جمعرات 14 جنوری 2016 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) فنڈز کا بندوبست نہ ہو سکنے کی وجہ سے تربیلا ڈیم پانچواں توسیعی منصوبہ التواء کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا جبکہ غازی بروتھا پراجیکٹ و تربیلا ڈیم کے متاثرین نے بھی اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں و زیادتیوں کے حوالے سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو بھی ”بریک لگنے “ خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

دوسری طرف مذکورہ منصوبہ جات کے متاثرین نے منصوبہ کے لئے جانے والی ہیوی مشینری کو شاہراہ تربیلاغازی سے آگے نہ جانے دینے کی دھمکی دی دی ہے۔واپڈا کے مطابق منصوبہ سے 1410میگاواٹ بجلی حاصل ہو گئی تاہم عالمی بینک سے فنڈز کے حوالے سے بات چیت آخری مراحل میں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں