القائدہ اور داعش امریکی مداخلت اور جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے پروان چڑ ھیں‘ تحریک عوامی حقوق

جمعرات 14 جنوری 2016 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) تحریک عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے آخری سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اصل حقائق کو جھٹلایا ،پاکستان سمیت مشرق وسطی میں آئندہ کئی دہائیوں تک عدم استحکام کی پشین گوئی کرنے والے امریکی صدر ان ناقابل تردید حقائق کو نہیں جھٹلا سکتے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں پھلی بد امنی شوروش اور عدم استحکام امریکہ کی مجرمانہ جارحیت کی پیداوار ہیں القائدہ اور داعش امریکی مداخلت اور جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے پروان چڑ ھیں۔

سیکرٹری جنرل امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ عراق اور لیبیا پر امریکی اور مغربی طاقتوں کی جارحیت سے قبل نہ وہاں عدم استحکام تھا اور نہ داعش جیسے دہشت گرد گروپ وجود میں آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اور استحکام طاقت نہیں انصاف سے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں