سام سنگ نے نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کا سوشل رسپانسیبلیٹی ایوارڈ جیت لیا

جمعرات 14 جنوری 2016 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء )سام سنگ الیکڑانکس پاکستان لمیٹڈ نے اپنی بہترین کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے اقدامات کے باعث اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کی جانب سے منعقدہ آٹھویں سالانہ سی ایس آر سمٹ میں کارپوریٹ سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا ہے۔اس تقریب میں سام سنگ کنزیومر الیکٹرانکس ڈویژن کے بزنس ہیڈکیونگ ہن پارک ذاتی طور پر شریک ہوئے جہاں انہوں نے منتظمین کی جانب سے سام سنگ کیلئے پبلک ہیلتھ اینڈ سیفٹی،کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور سروسز اور ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کی کٹیگریز میں دیئے جانے والے ایوارڈ ز وصول کئے۔

سام سنگ کی پبلک ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے تحت کئے گئے اقدامات میں جناح اسپتال کراچی کو دو ہائی ٹیک ایکو کارڈیو گرافی یونٹس اور ایک الٹرا ساوٴنڈ کلر ڈوپلر مشین کے عطیات شامل ہیں،سام سنگ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ہزاروں نادار مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت کی فراہمی کیلئے جدید طبی آلات سے لیس موبائل ہیلتھ یونٹس کی تیاری میں بھی مصروف ہے،سام سنگ ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کے تحت کئے جانے والے اقدامات میں تحقیق اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے نیسٹ آئی او کو بھرپور تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں ”ٹیوٹا “کے اشتراک سے موبائل ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس اپلائنسز میں تربیتی کورس کی غرض سے 32لیب کے قیام پر سام سنگ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کمیونٹی ڈیولپمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

سام سنگ پاکستان کے صدر مسٹر جے ایچ لی کا ان ایوارڈ کی وصولی پر کہنا ہے کہ یہ ایوارڈز پاکستان میں سام سنگ کی سماجی خدمات کا اعتراف ہیں اور ہم اس پر نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان میں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے اور مقامی افراد کو خود کفالت کی جانب مائل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں پر اپنی سرمایہ کاری کے سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سام سنگ کو پاکستانی قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے اس عظیم کردار پر فخر ہے۔اس موقع پر نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کی گورننگ باڈی اور پینل میں شامل ججز نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے سلسلے میں سام سنگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کمپنی کے وژن کی تعریف کی۔اس تقریب میں کارپوریٹ و سوشل ڈیولپمنٹ سیکٹر ،این جی اوز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی ممتاز اور نمایاں شخصیات شریک تھیں۔

نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ معاشرے میں صحت عامہ،تعلیم اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق معلومات کی فراہمی اور آگہی کے فروغ سے متعلق اپنے کردار کے حوالے سے پر عزم ہے۔ نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ اس ضمن میں یونائیٹڈ نیشنزانوائرمنٹ پروگرام(یو این ای پی) سے منسلک ہے جبکہ فورم کو ماحولیات سے متعلق وفاقی اور صوبائی وزارتوں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں