جناح ہسپتال میں فائرنگ ،ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی

جمعرات 14 جنوری 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) لاہور کے جناح ہسپتال میں فائرنگ کے ایک دن بعد بھی ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں۔ مسیحاوٴں کو اپنی زندگی پیاری ہے لیکن دور دراز سے علاج کے لئے آنے والے غریب مریضوں کا کوئی پرسان حل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا ہو یا کوئی اور اْسے تو جناح اسپتال میں داخلے کی اجازت نہیں لیکن ایک شہری پستول لے کر دھندناتا ہوا اسپتال جا پہنچا اور فائرنگ کر کے اپنے مخالف کو زخمی کر دیا نہ کسی گارڈ نے روکا نہ کسی سیکورٹی والے۔ اسپتال انتظامیہ کی اپنی ہی غلطی کے باعث ہونے والے اس واقعہ کے بعد اسی اسپتال کے ڈاکٹروں نے خود ہی ہڑتال کر ڈالی۔ نہ صرف بدھ کو بلکہ بھی ایمرجنسی، او پی ڈی اور سرجیکل میں کام بند ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں