وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ،خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد فلاحی اقدامات کی منظوری
پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے ملک کی تاریخ کے مثالی اقدامات کیے ہیں،خصوصی افراد کی بحالی اور ان کی مدد ریاست کی ذمہ داری ہے اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے،26ہزار نابیناافراد کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہے ، انہیں سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 10سال تک رعایت دی گئی ہے،خدمت کارڈ کے ذریعے معذور افرا د کی مستقل بنیادوں پر مالی معاونت کی جا رہی ہ،معذوروں کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ 2سے بڑھا کر3فیصد کیا جاچکا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
جمعرات 14 جنوری 2016 18:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے متعددفلاحی اقدامات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں خصوصی افراد کی رہنمائی کیلئے تحصیل کی سطح پر گائیڈزکی تعیناتی کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے ملک کی تاریخ کے مثالی اقدامات کیے ہیں۔
خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اورانہیں معاشرے کا مفید رکن بنانے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی اور ان کی مدد ریاست کی ذمہ داری ہے اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔(جاری ہے)
خصوصی افراد معاشرے کے خصوصی سلوک کے مستحق ہیں ۔پنجاب میں خصوصی افراد کی اعانت کیلئے خدمت کارڈ پروگرام کا آغاز کیاگیا ہے ۔
خدمت کارڈ کے ذریعے معذور افرا د کی مستقل بنیادوں پر مالی معاونت کی جارہی ہے ۔پنجاب بھر میں خصوصی افراد کی رجسٹریشن کا عمل جا ری ہے ۔انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ کے ذریعے خصوصی افراد کو1200روپے ماہانہ مالی مددفراہم کی جارہی ہے ۔معذوروں کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ 2فیصد سے بڑھا کر3فیصد کیا جاچکا ہے ۔950نابینا افراد کو سرکاری ملازمتوں اور721اعلی تعلیم یافتہ معذور افراد کیلئے یونیورسیٹوں اورکالجوں میں نوکریوں کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔26ہزار نابیناافراد کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہے اور انہیں سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 10سال تک رعایت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نابینا افراد کی بحالی کیلئے 13اضلاع میں خصوصی مراکز قائم کیے جارہے ہیں ۔معذور افراد کیلئے مفت علاج معالجے کی سہولت کے علاوہ انہیں دوران سفر کرائے میں 50فیصد رعایت جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کابوجھ بننے کی بجائے انہیں معاشرے کا بوجھ باٹنے کے قابل بنانے کیلئے مثالی پروگرام جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہنر مند بھی بنایا جارہا ہے ۔خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے ضلع کی سطح پربھر پور اقدامات کیے جائیں ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر سول پروٹیکشن اتھارٹی نے خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے کیے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزراء آصف سعید منیس، سید ہارون احمد سلطان بخاری، ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری،چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز،کمشنرو ڈی سی او لاہور،سی سی پی اواورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
کتاب کسی بھی قوم کی تہذیب و ثقافت اور ترقی کا زینہ ہوتی ہے،مبشر اقبال
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا