ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بنگلہ دیش میں پھانسیوں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

حکومت پاکستان بنگلہ دیش سے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کرے‘جماعت اسلامی اس حوالے سے11سے20جنوری تک عشرہ احتجاج منارہی ہے‘جماعت اسلامی پنجاب

جمعرات 14 جنوری 2016 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیاں دینے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جماعت کروائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’’پاکستان سے وفا اور محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیاں دی جارہی ہیں جوکہ سراسر جنگی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں جماعت اسلامی 11سے20جنوری تک عشرہ احتجاج بھی منارہی ہے۔’’یہ ایوان 1971میں پاکستان سے وفا اور محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے قائدین کومتنازعہ کرائمزٹربیونل کے ذریعے انصاف کاخون کرکے پھانسی دینے پربنگلہ دیشی حکومت کی شدید مذمت کرتاہے۔یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ بنگلہ دیش سے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کرے۔1973کے بھٹو،مجیب اور اندرامعاہدے اور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے ذریعے بنگلہ دیش میں ہونے والے مظالم اور عدالتی قتل کوروکے‘‘۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں