ایس پی سٹی کا ہسپتالوں کے باہر ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے دورہ،اضافی وارڈنز تعینات

کسی ہسپتال کے باہررانگ پارکنگ یا تجاوزات ہوئی تو متعلقہ سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوگا‘ آصف صدیق

جمعرات 14 جنوری 2016 18:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق نے عوام کی خدمت اورٹریفک کی روانی میں بہتری کے پیش نظر شہر کے وزٹ کے دوران سرکاری ہسپتالوں کے باہر ڈیوٹی چیک کی اور رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

آصف صدیق نے ،فاطمہ میموریل ہسپتال ،سروسزہسپتال،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، میوہسپتال کے باہر اور گردونواح کا جائزہ لیا۔ڈی ایس پی گلبرگ کو ہدایت کی کہ پی آئی سی اور سرسز ہسپتال کے باہر رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں،انہوں نے دونوں ہسپتالوں کے باہر رانگ پارکنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کیلئے اضافی 4وارڈنز تعینات کرنے کا حکم دیا جبکہ ڈی ایس پی مغلپورہ کو ہدایت کی کہ میو ہسپتال کے باہر سے تجاوزات ختم کرتے ہوئے رانگ پارکنگ کے خلاف بھی ٹھوس اقدامات کریں اس سلسلے میں اضافی نفری بھی بلا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ہسپتال کے باہر ریہڑی ،ٹھیلہ یا کوئی تجاوزات ہوئی تو متعلقہ سیکٹر انچارج کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ایس پی سٹی نے وزٹ کے دوران ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں پر واقع ہسپتالوں کے باہر اضافی ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی پرمامور کریں جبکہ ڈی ایس پیز اپنے اپنے سرکل میں پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کریں گے انہوں نے کہا کہ وارڈنز بھر پور محنت اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کریں جبکہ ڈی ایس پیزاپنے اپنے علاقوں میں باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں