طلبا اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 14 جنوری 2016 18:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) الحسن ہائی سکول کینٹ ویو بیدیاں روڈ لاہورکے طلبا اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے الائیڈ کالج آف ٹیکسٹائل اینڈ مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹر‘ جوہر ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ پریکٹنگ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ صادق چوک‘ ٹاؤن شپ‘لاہور‘گورنمنٹ ہائی سکول‘ شیر شاہ کالونی‘ لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ بی بلاک‘ شیرشاہ کالونی‘لاہور‘گورنمنٹ کرسچین ہائی سکول‘ رنگ محل‘ لاہور‘گورنمنٹ تہذیب البنات ہائی سکول‘ تکیہ سادھواں‘ رنگ محل‘ لاہورگیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد585تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں