انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں محفل میلادکا انعقاد

دنیا و آخرت کی کامیابی نبی آخر الزمانﷺ کی سیرت پر عمل کرنے میں ہے ‘‘خواجہ سلمان رفیق ضرورت مندوں، ناداروں اور مریضوں کی خدمت اسلامی تعلیمات کی اصل روح ہے ‘مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت

جمعرات 14 جنوری 2016 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے شرکت کی -اس بابرکت محفل میں مینٹل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ناصر محمود بھٹی کے علاوہ ہسپتال کے ڈاکٹرز ، نرسز اور مریضوں نے شرکت کی-بحریہ ٹاؤن کی جامعہ مسجد کے خطیب مولانا مفتی احمد علی نے اپنے خطاب میں سیرت طیبہ ﷺپر روشنی ڈالی-خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت کے مسائل کا حل اور کامیابی نبی آخرالزمان ﷺ کی سیرت طیبہﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے -انہوں نے کہاکہ ضروت مندوں ، نادارروں ا ور مریضوں کی خدمت اسلامی تعلیمات کی اصل روح ہے-مشیرصحت نے کہاکہ ہمیں اپنے ا ندر ر وشنی پید ا کرنے کے لئے اﷲاور اس کے نبی حضرت محمدﷺ کی تعلیمات سے راہنمائی حاصل کرنا چاہیے تا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں راست بازی او رایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت پید ا ہو سکے او رہمارا معاشرہ ایک فلاحی معاشرہ بن سکے -اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے مکینوں نے تلاوت قرا ٓن پاک ، حمد و نعت پیش کر کے حاضرین محفل کے دلوں کو گرما دیا اور انکی خوش الحانی کو شرکاء محفل نے خوب سراہا-اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی ،سلامتی او رمریضوں کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی -

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں