پی سی بی کا بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت سے رابطہ کا فیصلہ

جمعرات 14 جنوری 2016 19:03

پی سی بی کا بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت سے رابطہ کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا جس کی تیاریاں جاری ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایونٹ میں شرکت کیلئے حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی نے بھارت میں سیکیورٹی خدشات اور پاکستان مخالف جذبات کی وجہ سے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو اجازت لینے کے لئے باضابطہ طور پر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،امکان ہے کہ جنوری کے آخر تک پی سی بی حکومت کو خط لکھے گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں