یاسر عرفات 400 وکٹیں مکمل کرنیوالے پاکستان کے 7 ویں باؤلر

جمعرات 14 جنوری 2016 19:06

یاسر عرفات 400 وکٹیں مکمل کرنیوالے پاکستان کے 7 ویں باؤلر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) تجربہ کار آل راؤنڈر یاسر عرفات لسٹ اے کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے 7 ویں باؤلر بن گئے۔ 33 سالہ یاسر عرفات نے قومی ون ڈے کپ میں راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے خان ریسرچ لیبارٹری کے امام الحق کو آؤٹ کر کے لسٹ اے کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں مکمل کیں، انہوں نے میچ مزید 1 وکٹ حاصل کر کے اپنی لسٹ اے وکٹوں کی تعداد 401 کر لی۔

(جاری ہے)

یاسر نے اب تک 252 لسٹ اے میچز میں 22.74 کی اوسط سے 401 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جس میں 15 مرتبہ اننگز میں 4 وکٹیں اور 8 مرتبہ اننگز میں 5 یا اس سے زائد شکار شامل ہیں، لسٹ اے کرکٹ میں ان کی اب تک کی بہترین باؤلنگ پرفارمنس 24 رنز دے کر 6 وکٹیں لینا رہی ہے۔ یاسر عرفات سے قبل یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے 6 میں 4 کھلاڑی حیران کن طور پر قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں، ان میں وسیم اکرم (881)، وقار یونس (674)، شاہد آفریدی (509)، عمران خان (507)، ثقلین مشتا ق (478) اور مشتاق احمد (461 ) شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں