پاکستانی قونصل خانہ جلال آباد ، کوئٹہ میں پولیو سنٹر پر حملوں کا ذمہ دار بھارت ہے‘پیر اعجاز ہاشمی

وزیر اعظم پٹھان کوٹ کے ساتھ دہشت گردی کے ان واقعات کا بھی نوٹس لیں‘ مرکزی صدر جے یو پی

جمعرات 14 جنوری 2016 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے اورکوئٹہ میں پولیو سنٹر پر حملوں سے واضح ہوگیا ہے کہ دہشت گرد خطے میں امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ان کے خلاف مزید کارروائیوں کی ضرورت ہے،ان حملوں میں ہندوستانی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ افغانستان میں قونصل خانے اور کوئٹہ میں ہونیوالے دونوں حملوں کا ذمہ دار بھارت ہے۔

(جاری ہے)

جس نے پاکستان کے خلاف تقسیم برصغیر سے ہی جنگ شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی عسکری اور سول بیوروکریسی پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ جبکہ سیاسی قیادت ان کی یرغمال بن چکی ہے۔

جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، ہندوستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے جاسکتے۔ا ن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو پٹھانکوٹ کی تحقیقات کے ساتھ اب ان دو واقعات کا بھی نوٹس لینا چاہیئے اور متعدد بار وزارت داخلہ کہہ چکی ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں۔ تو انہیں منظر عام پر کیوں نہیں لایا جاتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں