کمیشن مافیا پر مبنی حکمران 20سال بھی اقتدار میں رہیں لوڈشیڈ نگ ختم نہیں ہوگی ‘کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں ماضی کا حصہ بن جائیں گی آنیوالی حکو مت پاکستان تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ‘لاہور کو ’’پیرس ‘‘بنانے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دیئے آنیوالی نسلیں حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گی
صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب چوہدری سرور کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 14 جنوری 2016 20:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کمیشن مافیا ‘پر مبنی حکمران 20سال بھی اقتدار میں رہے لوڈشیڈ نگ جیسے ختم نہیں ہوگی ‘کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں ماضی کا حصہ بن جائیں گی آنیوالی حکو مت پاکستان تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ‘لاہور کو ’’پیرس ‘‘بنانے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دیئے ہیں آنیوالی نسلیں حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گی بلکہ ان سے ایک ایک ظلم اور ناانصافی کا حساب لیں گے ۔
جمعرات کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ2018تک بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے حکومتی تصد یق کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس قوم کیلئے جھوٹ اور فریب کے سواکچھ نہیں اور حکمران اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے صرف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کے ہر منصوبے میں کر پشن اور کمیشن ہے اس لیے حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ ’’ذاتی مسائل‘‘کا حل ہے اور قوم کیلئے نااہل حکمران عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور قوم انکو مزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ۔
چوہدری سرور نے کہا کہ عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے دنیا کی کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی جیسی کر پٹ سیاسی جماعتوں کا مستقبل ’’زیر و‘‘ہے اور آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی جس میں عمران خان ملک کو کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے اور قوم سے کیے جانیوالا ایک ایک وعدہ پورا کیا جا ئیگا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ قائم
غیر ملکی سرمایہ کاروں سے پارٹنر شپ کی طرز پر معاہدے ہونے چاہئیں ‘ حبیب الرحمن زبیری
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
گورنرگلگت بلتستان سے مسلم لیگ لاہورکے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
بابر اعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ