آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن اور پنجاب پی ڈبلیو ڈی، سی اینڈ ڈبلیوایمپلائز یونین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 14 جنوری 2016 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن اور پنجاب پی ڈبلیو ڈی، سی اینڈ ڈبلیوایمپلائز یونین کے زیراہتمام ایک مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔گزشتہ روز ملازمین کے پے سکیلوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف محکمہ ایریگیشن اور پی- ڈبلیو-ڈی کے کارکنوں نے ایک احتجاجی اجلاس بمقام بختیار لیبرہال 28 نسبت روڈ لاہور میں زیرصدارت خوشی محمدکھوکھر صدر آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن منعقد ہوا بعدازاں ایک احتجاجی ریلی لیبرہال سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خوشی محمدکھوکھر ، اْسامہ طارق سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن، صلاح الدین ایوبی ،حاجی محمد افضل خان بلوچ، جاوید رشید بابر،محمد مختار بہاؤلپور، شہزادہ مسکین خان، شبیر احمد خان رحیم یار خان، عاشق حسین اسلام آباد، رحمت علی قریشی مظفرگڑھ،لیق اصغر ڈیرہ غازی خان، ریاض حمید خان بہاؤلنگر، راجہ قیصر سرگودھا، ممتاز شاہ فیصل آباد، ارشد گجر ننکانہ نے کہا کہ ہم محنت کش اپنے اداروں میں دل جمی سے کام کرتے رہے ہیں حکومت پنجاب نے سکیل نمبر 1 تا 6 1کے ملازمین کے سکیلوں میں ناکافی اضافہ کیاہے اور پروموشن پانے والے ملازمین کو نظر انداز کردیاگیا ہے انہیں اور باقی ماندہ تمام ملازمین کے سکیل میں 3 تا 6 سکیل کا ضافہ کیاجائے ا ورکچارج، کنٹریکٹ ملازمین کو جلد ریگولر کیاجائے،گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ پر بھی دی جائے ۔

(جاری ہے)

قرار دادوں کے ذریعے پْرزور مطالبہ کیاگیا کہ قومی مفاد کی خاطر مفاد عامہ کے اداروں کو نجکاری کے حوالے نہ کیاجائے بلکہ اچھی انتظامیہ کے ذریعے کارکردگی اور صلاحیت بڑھائی جائے -

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں