وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ،خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد فلاحی اقدامات کی منظوری

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے ملک کی تاریخ کے مثالی اقدامات کیے ہیں،خصوصی افراد کی بحالی اور ان کی مدد ریاست کی ذمہ داری ہے اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے،26ہزار نابیناافراد کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہے ، انہیں سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 10سال تک رعایت دی گئی ہے،خدمت کارڈ کے ذریعے معذور افرا د کی مستقل بنیادوں پر مالی معاونت کی جا رہی ہ،معذوروں کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ 2سے بڑھا کر3فیصد کیا جاچکا ہے , وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب