ایران ،سعودیہ تنازعہ تباہی کا موجب بنے گا،پیر ولی اﷲ شاہ

دینی جماعتیں سعودیہ ،ایران تنازعہ کے خاتمہ، مسلم امہ کے اتحاد کیلئے آج یوم دعا منائینگی

جمعرات 14 جنوری 2016 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر الحاج پیر سید ولی اﷲ شاہ بخاری چیئرمین ولی اﷲ فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ )پاکستان نے کہا ہے کہ ایران اورسعودی عرب کے درمیان پیدا ہونیوالی کشیدگی سے عالم اسلام کے اندر شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے کیونکہ ایران سعودیہ تنازعہ مسلمہ امہ کی تباہی کا موجب بنے گااور اس سے کفریہ طاقتیں ہی فائدہ اٹھائیں گی۔

(جاری ہے)

نیزدینی جماعتیں آج 15جنوری جمعتہ المبارک کو سعودیہ ایران تنازعہ کے خاتمہ اور مسلمہ امہ کے اتحاد و اتفاق کیلئے یوم دعا منائیں گی اور اس ضمن میں مختلف نوعیت کے دعائیہ پروگرامز ہونگے جن میں عالم اسلام کے اتحاد اور ہرقسم کے اختلافات کے یکسر خاتمہ کیلئے اﷲ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائینگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں