منگلا پاور پلانٹ کی ٹرپنگ ، لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب’بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ اور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 12:15

منگلا پاور پلانٹ کی ٹرپنگ ، لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب’بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ اور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : منگلا اور تربیلا پاور پلانٹ میں بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے لاہور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں بجلی غائب ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شدید دھند اور نمی کے باعث منگلا ڈیم کے پاور پلانٹ میں فنی خرابی ہوئی جس کے سبب مین ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھ گیا ہے۔ مین ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھ جانے سے اسلام آباد، لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی ک سپلائی معطل ہو گئی ہے ۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق تکنیکی خرابی دور ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ترجمان وزارت پانی وبجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق صبح 9:21منٹ پر مظفر گڑھ میں 220کے وی اے کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے مظفر گڑھ ملتان سرکل میں بجلی معطل ہوئی ، سسٹم کے تحفظ کے لیے قائم نظام نے کام کیا اور فیصل آباد تک کی بجلی محفوظ رہی ، آئندہ 2سے 4گھنٹوں میں پورا نظام بحال کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بجلی کی ترسیل معطل ہونے سے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ اور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر جنریٹرز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ دونوں ائیر پورٹس پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مسافروں کی ائیر ہورٹ عملے سے شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں