پی ایس ایل :پی سی بی نے جیسن ہولڈر کے متبادل دو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا
جمعہ 15 جنوری 2016 12:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) ویسٹ انڈین ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان جیسن ہولڈر کو بورڈ کی جانب سے این او سی نہ دیے جانے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ان کے متبادل دو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔پی ایس ایل نے اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر کہا کہ ویسٹ انڈین کپتان کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکن آل راوٴنڈر تھیسارا پریرا اور انگلینڈ کے فاسٹ باوٴلر جیڈ ڈرن بیک کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ہولڈر کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔بورڈ کا موقف تھا کہ ہولڈر کانٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ہیں جنہیں پہلے ویسٹ انڈیز کرکٹ کو ترجیح دینا ہوگی۔بورڈ کے سربراہ مائیکل مرہیڈ کا کہنا تھا کہ جن تاریخوں میں پی ایس ایل کا انعقاد ہورہا ہے ان ہی تاریخوں میں قومی ون ڈے کپ کا بھی انعقاد ہوگا اس لیے ہولڈر کو این او سی جاری نہیں کیا جاسکتا۔4 سے 23 فروری کے درمیان کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ میں دنیا کے نامور کھلاڑی 24 میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، تحفظ شدہ پرندوں کی بڑی تعداد برآمد
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
کیڈٹ کالج پنجگورکے طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا دورہ
پی آر اے کی کارروائی،11ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کے دفاتر سیل ..
جعفر ایکسپریس کی بوگی میں ہاٹ ایکسل کی وجہ سے دھواں بھر گیا
برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ ،چیئرپرسن سارہ احمد سے ..
ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے‘ رانا سکندر حیات
مولانا ادریس چنیوٹی کے انتقال پر جے یو آئی( س) کا اظہار تعزیت
اتحادی حکومت کسانوںکامعاشی قتل عام بند کرے ‘ سنی علما کونسل
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال