سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے اہلکارگاڑیوں کی بلاتعطل اور ہموار روانگی کو یقینی بنانے کے بجائے جرمانے عائد کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، رپورٹ

جمعہ 15 جنوری 2016 12:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے اہلکارگاڑیوں کی بلاتعطل اور ہموار روانگی کو یقینی بنانے کے بجائے جرمانے عائد کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس ریونیو پیداکرنے والی ایجنسی بن گئی ہے کیونکہ یہ قانون پر عمل پیراہ ْڈرائیورز کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے جرمانے لینے میں زیادہ دلچسپی دکھانے لگی ہے ۔

اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس (سی ٹی پی) نے سال 2015 کے دوران500 ملین کا ریونیو اکھٹا کیا اوریہ پانچ مختلف مہمات کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے اکھٹا کیا گیا یہ مہم سیٹ بیٹ اور ھیلمٹس کے ا ستعمال کے حوالے سے ڈرائیورز کے اگاہی سے متعلق تھی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر سی ٹی او کی یہ اپروچ غیر معقول ہے کیونکہ لاہور کے شہری شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے مسائل سے دور چار ہیں۔

شہر کے بڑے راستوں پر ٹریفک کا رش ہے کیونکہ حکومت نے روڈ انفراسٹر کچر پروجیکٹس شروع کررکھے ہیں وزیراعلی کی ٹریفک روانی کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے سی ٹی اوطیب حفیظ چیمہ ایک آرڈر وارڈنز کو جاری کیا ہے کہ ان موٹر سائکلسٹ کے خلاف کر یک ڈاون کیا جائے جو ہیلمٹ نہیں پہنتے۔انہوں نے کہا کہ 500 ملین کی خطیر رقم ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ،بچوں کی ڈرائیونگ، بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں اور ون ویلرز سے اکھٹی کی گئی ہے ۔انہوں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ استعمال کی خلاف وری کرنے والوں کو 200800 کے جرمانہ ٹکٹس جاری کئے گیےء اس طرسیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کو 128600 ،کالے شیشوں والی گاڑیوں کو 76084 اورنمبر پلیٹس کے بغیر گاڑیوں کو 36623 ٹکٹس جاری کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں