عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے‘ خواجہ ندیم سعید وائیں
جمعہ 15 جنوری 2016 13:21
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء)آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کے صدر خواجہ ندیم سعید وائیں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کرے جو 30ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح تک گر گئی ہیں۔ ایک بیان میں آپما کے صدر خواجہ ندیم سعید وائیں اور سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ نے کہا کہ حکومت ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کررہی ہے ، اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے تو یہ صنعتی و تجارتی شعبے کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔
خواجہ ندیم سعید وائیں اور خامس سعید بٹ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے صنعت و تجارت اور زراعت کو بہت فائدہ پہنچے گا جبکہ افرا ط زر کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو بہت سے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے لہذا ضروری ہے کہ حکومت صنعت و تجارت کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نشوونما کا دارومدار زرعی شعبے پر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے زرعی شعبے کی پیداواری لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے کیونکہ ٹریکٹروں، ٹیوب ویلوں، ہارویسٹرز اور دیگر زرعی مشینری میں ہائی سپیڈ ڈیزل بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
لاہور میں مقامی تعطیل ، عمارہ اطہر کی شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری ، ہر ضلع اورتحصیل میں انفورسمنٹ اتھارٹیزقائم ..
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ قائم
غیر ملکی سرمایہ کاروں سے پارٹنر شپ کی طرز پر معاہدے ہونے چاہئیں ‘ حبیب الرحمن زبیری
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
گورنرگلگت بلتستان سے مسلم لیگ لاہورکے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا