نابینا افراد پر پولیس تشدد اور ملازمتوں میں تین فیصد کوٹے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 جنوری 2016 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) نابینا افراد پر پولیس تشدد اور ملازمتوں میں تین فیصد کوٹے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینلکے سربراہ اظیر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نابینا اور معذور افراد کو ملازمتوں میں تین فیصد کوٹہ دینے کے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے مگر ان دعوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کے خلاف سڑکوں پر آنے والے پڑھے لکھے نابینا اور معذور افراد کو پولیس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ آئین پاکستان،،بنیادی انسانی حقوق اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت نابینا اور معذور افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے جبکہ نابینا اور معذور افراد کےملازمتوں میں تین فیصد کوٹے پر عمل درآمد کے بھی احکامات صادر کرئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں