پنجاب بھر میں چائلڈپروٹیکشن بیورو میں مقیم بے سہارا بچوں کی نادرا سے رجسٹریشن

جمعہ 15 جنوری 2016 14:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) چیئرپرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں چائلڈپروٹیکشن بیورو میں مقیم بے سہارا بچوں کی نادرا سے رجسٹریشن کی گئی۔اس ضمن میں لاہور کے علاوہ ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے بے سہارا بچوں کو نادرا کی جانب سے سمارٹ کارڈ جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس مرحلے میں ٹوٹل68بچوں اور بچیوں کی رجسٹریشن ہوئی جن میں لاہور سے 22بچے اور 11بچیاں، راولپنڈی سے 7بچے، گوجرانوالہ سے 11بچے، فیصل آباد سے 8بچے، سیالکوٹ سے 3اور ملتان سے 6بچے شامل ہیں۔ اس موقع پر بچوں کو سمارٹ کارڈ جا ری کیا گیا جس میں والد کے خانہ میں ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا نام اور رہائشی پتہ کی جگہ پر چائلڈپروڑیکشن بیورو کا پتہ شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ یہ سب بچے پاکستانی ہیں اور ان تمام بے سہارا بچوں کی رجسٹریشن سے ان بچوں کے شناختی کارڈز بننے میں آسانی ہوگی۔ اس کے علاوہ مزید لاوارث بچوں کی نادرا سے رجسٹریشن کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں