چین سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کے دوران دروازے کھل گئے

پرواز 8گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جس پر مسافروں کا احتجاج

جمعہ 15 جنوری 2016 14:39

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) چین سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کے دوران دروازے کھل گئے، دوبار کی کوشش بھی بے سود رہی،پرواز 8گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جس پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا ۔گانزوایئرپورٹ سے دو بارپروازکی کوشش کی گئی ہربارجہازکادروازہ کھل گیا۔

(جاری ہے)

مسافر کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز نے چین کے شہر گانزوسے لاہور کیلئے اڑان بھری، ٹیک آف کرتے ہی طیارے کے دروازے کھل گئے ‘جس کے بعد جہاز کو روک لیا گیا۔

جہازمیں 4 سوسے زائدمسافرسوارہیں ‘جنہوں نے جہازکی تبدیلی کامطالبہ کیا تاہم نجی ایئرلائن کی انتظامیہ مسافروں کواسی جہازمیں لانیپربضدرہی،پروازکوپاکستانی وقت کیمطابق شام7بجے لاہورکیلئے روانہ ہوناتھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں