بچپن کی خوبصورت یادیں آج بھی میرے ذہن میں محفوظ ہیں ‘بشریٰ انصاری

جمعہ 15 جنوری 2016 15:01

بچپن کی خوبصورت یادیں آج بھی میرے ذہن میں محفوظ ہیں ‘بشریٰ انصاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) اداکارہ و گلوکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ بچپن میں گڑیوں سے کھیلا کرتی تھی ، گڈی اور گڈے کی شادی کرنا میرا شوق تھا ، بچپن کی خوبصورت یادیں آج بھی میرے ذہن میں کسی فلم کی طرح محفوظ ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ فنکار کبھی بوڑھا نہیں ہوتا اور میں آج بھی خود کو جوان اور تروتازہ محسوس کرتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ گلوکاری میرا جنون ہے ، گلوکاری کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتی ہوں ۔ اپنے کیریئر کے دوران ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں ۔ اگر فنکار صلاحیتوں کا مالک ہو تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سفارشی انسان زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں