عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے: خواجہ ندیم سعید وائیں

جمعہ 15 جنوری 2016 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کے صدر خواجہ ندیم سعید وائیں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کرے جو 30ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح تک گر گئی ہیں۔ ایک بیان میں آپما کے صدر خواجہ ندیم سعید وائیں اور سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ نے کہا کہ حکومت ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کررہی ہے ، اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے تو یہ صنعتی و تجارتی شعبے کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔

خواجہ ندیم سعید وائیں اور خامس سعید بٹ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے صنعت و تجارت اور زراعت کو بہت فائدہ پہنچے گا جبکہ افرا ط زر کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو بہت سے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے لہذا ضروری ہے کہ حکومت صنعت و تجارت کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نشوونما کا دارومدار زرعی شعبے پر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے زرعی شعبے کی پیداواری لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے کیونکہ ٹریکٹروں، ٹیوب ویلوں، ہارویسٹرز اور دیگر زرعی مشینری میں ہائی سپیڈ ڈیزل بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں