زلزلہ سے متاثرہ جناح ہسپتال کی بند لائبریری پنجاب حکومت کو منہ چڑا رہی ہے،سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 15 جنوری 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو اگر اورنج ٹرین منصوبے سے فرصت مل جائے تو وہ پنجاب کے ہسپتالوں کی بگڑتی ہوئی حالت پر بھی غور فرما لیں۔ ہسپتالوں میں ایم آر آئی، سی ٹی سکین اور سانس لینے والی مشینوں کی خرابیاں قیمتی جانیں ضائع کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ہسپتالوں کی فارمیسیوں سے دوائیں بھی غائب ہیں۔ انہوں نے جناح ہسپتال کی لائبریری زلزلہ کہ وجہ سے دراڑ زدہ ہونے کیوجہ سے بند ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس ناکام منصوبوں کے لئے تو فنڈز ہیں لیکن ہسپتالوں کی تعمیر نو کے لئے حکومت کے پاس فنڈز درکار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی عوام ہیں جن کو سبز باغ دکھائے مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی ہے لیکن عوام کو کسی خاطر میں نہیں لایا جا رہا مسلم لیگ ن آئندہ انتخاب میں عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں