5سال انتظار کے بعد محمد عامر نے تینوں فارمیٹس میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

جمعہ 15 جنوری 2016 16:31

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے 15 رنز سے فتح اپنے نام کی لیکن یہ میچ محمد عامر کیلئے ہر لحاظ ایک یادگار میچ ثابت ہوا جنہوں نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کی اور 5سال انتظار کے بعد محمد عامر نے وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کرلی میچ کے ذریعے اپنی عالمی کرکٹ میں واپسی یقینی بنائی بلکہ اپنی تیز باوٴلنگ سے ایک بار پھر شائقین کے دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

کپتان شاہد آفریدی نے عامر کی گیند پر حریف کپتان کا کیچ ڈراپ کر کے انہیں ابتدا میں ہی حریف کپتان کی وکٹ لینے سے محروم کردیا لیکن اختتامی اوور میں انہوں نے آفریدی کی ہی مدد سے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔اس وکٹ کے ساتھ عامر نے عالمی کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کر لی ہے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 51، ایک روزہ میں 25 اور ٹی ٹونٹی میں 24 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں عامر نے چار اوورز کے کوٹے میں 31 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اگلا ٹی ٹونٹی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں