پنجاب یونیورسٹی سنٹر فیکلٹی ممبر کا اعزاز

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 15 جنوری 2016 18:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ لینگوئجز میں تعینات روسی زبان کی لیکچرار ڈاکٹر انجلیکا اکمل کو روسی حکومت کی جانب سے منعقدہونے والے شاعری کے مقابلوں میں سال 2015ء کی بہترین روسی شاعرہ منتخب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں یہ ایوارڈ دونظموں "Date"اور "The University in a grain of sand"پر دیا گیا ہے جو روسی تقویم میں بھی شائع ہو چکی ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ڈاکٹر انجلیکا کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں