گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں ....یہاں اب میرے راز داں اور بھی ہیں

پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دینے کی تقریب قومی یکجہتی،یگانگت اور بھائی چارے کی بھرپور عکاس وزیر اعلیٰ کا پوزیشن ہولڈرز سے شفقت کا اظہار، کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے مزید محنت کی تلقین

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 15 جنوری 2016 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایوان اقبال میں پوزیشن ہولڈرز طلبا ء وطالبات کے اعزاز میں نقد انعامات تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پرمدلل انداز میں روشنی ڈالی او ر تعلیم کو پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کاواحدراستہ قرار دیا-٭ تقریب میں پنجاب ،بلوچستان، خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات کو نقد انعامات دئیے گئے اور پوری تقریب قومی یکجہتی،اتحاد،یگانگت اور بھائی چارے کی بھرپور عکاس تھی، جس کا اعتراف پوزیشن ہولڈرز نے بھی اپنی تقاریر میں کیا- ٭وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو نقد انعامات دیتے ہوئے ان کی محنت کو سراہا اور ان سے شفقت کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ نے انعام حاصل کرنے والے ہرپوزیشن ہولڈر سے بات چیت بھی کی اورانہیں ان کی کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے مزید محنت کی تلقین کی۔

(جاری ہے)

٭پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات اور ان کے اساتذہ کے لئے وزیراعلیٰ سمیت ہال میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کی تحسین کی-٭تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا-٭ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تقریب کے اختتام پر بچوں کے ساتھ مل کر ملی نغمہ گنگنایا- ٭وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں یہ شعر پڑھا:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں