وزیراعلیٰ شہباز شریف کاملتان میں مسلح شخص کا گرلز ڈگری کالج میں طالبہ کو زخمی کرنے کی خبر کا نوٹس، رپورٹ طلب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 15 جنوری 2016 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں مسلح شخص کا ممتاز آباد گرلز ڈگری کالج میں طالبہ کو زخمی کرنے کی خبر کا نوٹس کا نوٹس لیا ہے اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کوفی الفور گرفتار کر کے قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور زخمی ہونے والی طالبہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں