فائرایمرجنسی ریسپانس بہتر بنانے کے لئے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا فیصلہ
ریسکیو ہیڈکوارٹر میں ضلعی افسران کی کانفرنس کا انعقاد ‘ ایمرجنسی ریسپانس کے لئے سفارشات پیش کی گئیں
ذیشان حیدر جمعہ 15 جنوری 2016 19:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) فائر ایمرجنسی ریسپانس بہتر بنانے کے لئے ریسکیورز کی کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ اورریپڈفائر وہیکلز فراہم کئے جائیں گے۔ ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں فائر ایمرجنسی ریسپانس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس (ریسکیو 1122 )بریگیڈئیر( ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ریسکیو1122کے تمام ضلعی افسران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائرایمرجنسی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر فائر ایمرجنسی رسپانس کی استعداد کار بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
ایمرجنسی اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل و پرنسپل بریگیڈیئر (ر) امیرحمزہ نے ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 ٹیم کا حصہ بننا میرے لئے باعث فخر ہے۔ باہمی مشاورت سے ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کو مزیدمضبوط بنایا جائے گا۔(جاری ہے)
ریسکیو اکیڈمی میں پیشہ ورانہ ضرورت کے تحت مرحلہ وارتربیتی کورسز کا انعقاد جلدازجلد کیا جائے گا تاکہ ریسکیورز آپریشنز کے دوران موثر طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ریسپانس کو موثر بنانے کے لئے موجودہ فائرفائٹنگ سسٹم میں جدیدطریق کار اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہیڈ آف آپریشنز ایاز اسلم نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ تقریب میں ریسکیو1122 کے ضلعی افسران نے فائرفائٹنگ کے حوالے سے درپیش مشکلات اور ان کے حل کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے کی سفارشات پر زور دیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ڈویژنل ایمرجنسی افسران راوالپنڈی ڈاکٹر عبدالراحمن ،ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرسرگودھامظہر شاہ ، ڈویژنل ایمرجنسی آ فیسر لاہورڈاکٹراحمدرضا ، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈی جی خان ڈاکٹر ناطق، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر بہاولپور آصف رحیم ، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال ڈاکٹر خالد عبداﷲ اورریجنل ایمرجنسی آفیسر(نارتھ) رفعت ضیاء نے اپنے ڈویژن میں ہونے والے آگ کے بڑے حاد ثات بشمول پی سی ہوٹل راولپنڈی ،کلاتھ مارکیٹ سرگودھا کے آگ سے سے نبرد آزما ہونے کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر سفارشات پیش کیں ،جبکہ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ظفر شاہ صاحب نے حالیہ دوبئی میں بلند و بالا عمارت میں آگ بجھانے کی موثر حکمت عملی سے بھی روشناس کروایا ۔تمام افسران نے فائیر فائیٹنگ بشمول کراچی پورٹ فائر سروس سعیدجدون فائر سیفٹی ایسوسی ایشن آف پاکستا ن وائس پریذڈنٹ غلام محمد ناز ، منشاء بٹ صدر آل پنجاب فائر ایسوسی ایشن ، سنئیر فائر آفیسر عابد حسین اور فائر سروس کے دیگر ماہرین سے تفصیلی بحث و مباحثہ کے بعدفائر سروس کی استعدا د کا ر بڑھانے کے لیے ایکشن پلان کے لیے مشورہ تیا ر کیا ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے تمام آفسران کو تمام حادثات بالخصوص آگ کے واقعات پر بر وقت پیشہ ورانہ ریسپانس مہیا ء کرنے پر مبارک باد دی اور مزید ہدایات دیں کہ تمام ضلعی افسران اپنے متعلقہ ضلع میں عوام الناس کو میعاری ایمرجنسی سروس کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قصور ویڈیو سکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کر دیئے گئے
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
فارم 48،47اور49جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا‘ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ ..
وزیر اعلی ٰکے معاون خصوصی سے جنوبی پنجاب سے لغاری خاندان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات
ڈی جی ایل ڈے اے کی زیرصدارت اجلاس، مجوزہ ری اسٹرکچرنگ بارے بریفنگ دی گئی
عاصم محمود نے جہیزو شادی کے دیگراخراجات کیخلاف آوازبلند کردی
کاہنہ:فیکٹریوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم