ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی ٹینس کی 8 رکنی ٹیم حصہ لے گی

جمعہ 15 جنوری 2016 19:31

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی ٹینس کی 8 رکنی ٹیم حصہ لے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے ٹینس کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ کھلاڑی اور کوچز بھارت میں میڈلز کی امید لگائے ہو ئے ہیں۔پاکستان کی مردو خواتین کی آٹھ رکنی ٹیم بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

اشنا سہیل اور عابد مشتاق کوچز رشید ملک اور محمد خالد کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ اعصام الحق بیرون ملک ٹورنامنٹس میں مصروف ہیں تو باقی کھلاڑی اپنے اپنے شہروں میں پریکٹس کر رہے ہیں۔اشنا سہیل کہتی ہیں کہ مدمقابل چاہے ثانیہ مرزا ہوں ہمارا ٹارگٹ بھی جیت ہے۔ جبکہ عابد مشتاق بھارت کا کچھ دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں