حرمین شریفین کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ کو پھوڑ دیا جائے گا، جماعت اہلحدیث پاکستان

جمعہ 15 جنوری 2016 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا کہ حرمین شریفین کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ کو پھوڑ دیا جائے گا، اسرائیل اور اس کے حواریوں سے ناحق انسانیت کا خون بہانے کا سلسلہ بند کرنے اور مسلمانوں کے وسائل پر ناجائز قبضہ کرنے سے روکنے کیلئے مسلم ممالک کا اتحاد انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لاہور میں علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے صدر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ ایران کفار کا ساتھ دینے کی بجائے اتحاد میں شامل ہو کر مسلم امہ کی طاقت بڑھائیں۔

پاکستانی حرمین الشریفین کے دفاع کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ استعماری قوتیں اپنے ناپاک عزائم کے لیے ایران کو استعمال کر رہی ہیں۔ حرمین شریفین کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ کو پھوڑ دیا جائے گا۔ ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں