مولانا مسعود اظہر کیخلاف پٹھان کوٹ کیس کے شواہد نہ ملے تو انکو رہا کر دیں گے ‘ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی جاری ہے اور سب کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی‘صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کا انٹرویو

جمعہ 15 جنوری 2016 19:54

مولانا مسعود اظہر کیخلاف پٹھان کوٹ کیس کے شواہد نہ ملے تو انکو رہا کر دیں گے ‘ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی جاری ہے اور سب کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی‘صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کا انٹرویو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثنااﷲ خان نے کہا ہے کہ اگر مولانا مسعود اظہر کیخلاف پٹھان کوٹ کے حوالے سے شواہد ملے تو ضرور کاروائی کر یں گے فی الحال انکو صرف حفاظتی تحویل میں لیا ہے۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی جاری ہے اور سب کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانامسعود اظہر اور ان کے ساتھیوں کو حفاظتی تحویل میں لیا ہے‘اگرمولانا مسعود اظہرکیخلاف شواہد ملے تو کارروائی کریں گے ورنہ انہیں رہا کردیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی میں کوئی خامی یا خلا نہیں ہے اور پٹھان کوٹ کے حوالے سے جو ثبوت آرہے ہیں انکی تحقیقات کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عمل کیا جا رہا ہے اور کسی کو معاف نہیں کیا جا ئیگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں