محکمہ ماہی پروری میں ترقیاں ، 2افسران او ر5اہلکاروں کو ترقی دیدی گئی

ایک ڈپٹی ڈائریکٹرکو ریگولر ، ایک کو آفیشٹنگ جبکہ 5اسسٹنٹ وارڈنز فشریز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹربنا دیا

جمعہ 15 جنوری 2016 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری کیپٹن (ر) جہانزیب خان کی سربراہی میں منعقدہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ ماہی پروری کے 2افسران اور 5اہلکاران کو ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ڈاکٹر ریاض الدین کو آفیشٹنگ سے ریگولر کردیا گیاہے جبکہ محترمہ سمیرا صدیقی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو آفیشٹنگ بنیادوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے‘بہاولپور دفتر کے اسسٹنٹ وارڈن فشریز شفقت اﷲ ،اسسٹنٹ وارڈن فشریز شیخوپورہ سرفرازنقوی، اسسٹنٹ وارڈن فشریز حاصل پور محمدافضل ،اسسٹنٹ وارڈن فشریز لاہور مس سحر ربانی اور اسسٹنٹ وارڈن فشریز اٹک تنویرزمان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے‘ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اگلے احکامات تک یہ افسران اپنی موجودہ جائے تعیناتی پر ہی کام کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں