آدم عبد الرحمن منہاج القرآن کینیا کے کنونیئر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

تحقیقی کام آنے والی صدیوں میں امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہو گا،آدم عبد الرحمن

جمعہ 15 جنوری 2016 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء)معروف سماجی شخصیت آدم عبد الرحمن کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیا کا کنونیئر مقرر کر دیا گیا ،نوٹیفیکشن جاری ۔چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری،امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی ،ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور،ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک،احمد نواز انجم،علامہ رانا محمد ادریس،سید فرحت حسین شاہ ،جواد حامدو دیگر رہنماؤں نے آدم عبد الرحمن کو اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی ۔

دریں اثناء آدم عبد الرحمن نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور ،جی ایم اور جواد حامد سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آدم عبد الرحمن نے کہاکہ منہاج یونیورسٹی ،درجنوں کالجز اور 700سے زائد سکولوں کا قیام ڈاکٹر طاہر القادری کی علم سے محبت کو ظاہر کرتا ہے ،انہوں نے پاکستان میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا کر اس ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری کا تحقیقی کام آنے والی صدیوں میں امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہو گا ،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی جدوجہد کسی مسلک کیلئے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے ہے،دہشت گردی کے خلاف انکا فتویٰ تاریخی نوعیت کا ہے اور اس مسئلہ کا مکمل حل پیش کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

آج پوری دنیا میں ڈاکٹر طاہر القادری کے کردار اور علمی وجاہت کا ڈنکا بج رہا ہے ،90سے زائد ممالک میں منہاج القرآن کے اسلامک سینٹرز اور منظم نیٹ ورک اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔خرم نواز گنڈا پور نے آدم عبد الرحمن کو منہاج القرآن کی تا حیات رفاقت کا سر ٹیفکیٹ اور انکی تصانیف کا تحفہ دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں