انتہا پسندی کے انفیکشن کے بعد جنوبی پنجاب کو سوائن فلو نے گھیر لیا‘ڈاکٹر حسن محی الدین
میٹرو بس ملتان کی آڑ لے کر لاہور کے فینسی منصوبوں پر قومی خزانے کے منہ کھول دئیے گئے ‘وفد سے گفتگو
جمعہ 15 جنوری 2016 20:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما و منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے انفیکشن کے بعد حکمرانوں کی نااہلی سے جنوبی پنجاب کو سوائن فلو نے گھیر لیا ،آٹھ سال میں جنوبی پنجاب کے عوام اور نوجوانوں کو روزگار ،تحفظ اور انصاف کا کوئی منصوبہ نہیں ملا، حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے جن نمائندوں کو اختیار کی کرسی پر بٹھایا وہ سرکاری زمینوں پر شب خون مارنے میں مصروف ہیں۔
ان خیالات کااظہارا نہوں جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، احمد نواز انجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراﷲ صدیقی بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میٹرو بس ملتان کا منصوبہ ایک سیاسی دھوکا ہے اس منصوبہ کی آڑ لے کر لاہور کے کھربوں روپے کی مالیت کے فینسی منصوبوں پر قومی خزانے کے دروازے کھول دئیے گئے، بلدیاتی اور لودھراں کے ضمنی الیکشن کے بعد حکمران کسان پیکیج کا ذکر بھی بھول گئے، ملکی معیشت جنوبی پنجاب کے محنتی کسان کے خون پسینے کی مرہون منت ہے جس دن کسان نے کپاس اگانا بند کر دی ملکی معیشت اور حکمرانوں کے میگا منصوبوں کا بھٹہ بیٹھ جائیگا۔
جنوبی پنجاب کے عہدیداروں نے کہا کہ خطہ کے عوام کا اس وقت نمبر ون مسئلہ زرعی اجناس کی گرتی ہوئی قیمتیں اور عدم تحفظ ہے، شام کے بعد کسی موٹر سائیکل سوار یا سائیکل سوار کا محفوظ گھر لوٹنا مشکل ہو گیا ہے۔ بیروزگاری کی وجہ سے سٹریٹ کرائم اور روڈ ڈکیتیاں بڑھ گئی ہیں، تھانے اور کچہری غریب مظلوموں کیلئے عقوبت خانے بن چکے ہیں، ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ عوامی تحریک انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کی جنگ لڑرہی ہے، ظلم کے نظام کو بدلنے کی تحریک میں جنوبی پنجاب کے عوام کا خون شامل ہے۔منافع اور کاروبار کی سیاست کرنے والے حکمرانوں کو ایک دن جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ کیے گئے ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔ ڈاکٹرحسن محی الدین 16 جنوری سے 18 جنوری تک 3دن جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وہ ملتان میں عہدیداروں ،کارکنوں سے ملاقات کرینگے، 17 جنوری کو کوٹ مٹھن شریف میں عظیم صوفی روحانی بزرگ خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس تقریبات میں شرکت اور امن کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین 18 جنوری کو ملتان میں عہدیداروں سے ملاقات کرینگے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب پولیس کے 05سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرلی
رحیم یار خان پولیس کی کارروائی، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم ..
آئی جی پنجاب کا نواب ٹائون میں مجرمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب ..
وزیراعظم سے چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ جن یانگشینگ کی ملاقات
اقبال ٹائون میں گیس لیکج دھماکہ ، ہاسٹل کا کئیر ٹیکر جاں بحق، ایک زخمی
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کیلئے 3ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ،مریم نواز نے ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے گمشدہ ذہنی معذور بزرگ ورثا سے ملوا دیا۔ترجمان
آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادی کیلئے سب سے بات چیت کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب میں سو یا بین کی کاشت وپیداوار میں اضافہ کے منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے، سیدعاشق حسین
سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ