وزیراعلیٰ شہباز شریف کاملتان میں مسلح شخص کا گرلز ڈگری کالج میں طالبہ کو زخمی کرنے کی خبر کا نوٹس، رپورٹ طلب

جمعہ 15 جنوری 2016 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں مسلح شخص کا ممتاز آباد گرلز ڈگری کالج میں طالبہ کو زخمی کرنے کی خبر کا نوٹس کا نوٹس لیا ہے اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کوفی الفور گرفتار کر کے قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور زخمی ہونے والی طالبہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں