سندھ ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پنجاب کے پوزیشن ہولڈرز کا وزیراعلیٰ کے اقدامات کو خراج تحسین
دانش سکولو ں پر تنقید کرنے والوں کو جان لینا چاہیئے کہ معیاری تعلیم پر ہم جیسے بچوں کا بھی حق ہے، پوزیشن ہولڈر دانش سکول
جمعہ 15 جنوری 2016 21:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) سندھ ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، فیڈرل بورڈ اسلام آباد اور پنجاب کے پوزیشن ہولڈرز نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے فروغ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد پنجاب کے وزیراعلیٰ کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جس طرح فروغ تعلیم کے لئے شاندار اقدامات کر رہے ہیں اور طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے انقلابی اقدامات کی دیگر صوبوں کو بھی تقلید کرنی چائیے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہمارے لئے تقریب منعقد کر کے ہمارے حوصلے بڑھائے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں-آزاد کشمیر کی پوزیشن ہولڈرطالبہ ثناء آصف نے کہاکہ شہبازشریف نے تمام صوبوں کے پوزیشن ہولڈرز کو ایک جگہ اکٹھا کر کے ہمیں ایک متحدقوم کا احساس دلایاہے -وادی مہران سندھ کے پوزیشن ہولڈر محمد حسان ، بلوچستان کے پوزیشن ہولڈر محمد قاسم اور نور فاطمہ نے کہا کہ تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب فروغ تعلیم میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پاکستان کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے جو شاندار اقدامات کئے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ دیگر صوبے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں۔
خیبر پختونخواہ کی پوزیشن ہولڈر شاہیہ بابر نے کہا کہ آج ایوان اقبال لاہور میں تمام صوبوں کے طلبا وطالبات کا جمع ہونا قومی اتحاد کی علامت ہے-ہم تقریب کے انعقاد اور ہمارے حوصلے بڑھانے پر شہبازشریف کے مشکور ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے بھی ایک شہباز شریف کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے احسان اﷲ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ بلاشبہ شہباز شریف نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف پنجاب کے ہی خادم اعلیٰ نہیں بلکہ خادم اعلیٰ پاکستا ن ہیں اور ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔دانش سکول حاصل پور کے پوزیشن ہولڈر سعید انور نے کہاکہ دانش سکول میرا خواب ، میرا گھر اور سب کچھ ہے- وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے دانش سکول غریب اور یتیم بچوں اور بچیوں کے لئے بنائے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ دانش سکول پر تنقید کرتے ہیں کہ یہ پیسے کا ضیاع ہے۔ میں ا ن سے پوچھتا ہوں کہ کیا معیاری تعلیم پر ہم جیسے بچوں کاحق نہیں جن کے پاس وسائل نہیں ہیں اور کیا تعلیم صرف امیروں کے بچوں کا حق ہے ۔ دانش سکول نے میرے جیسے بے آسرا بچے کو پوزیشن ہولڈر طالب علم بنایا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا گوجرانولہ میں چچا ،چچی کا کمسن بھتیجوں پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس ..
پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی مہم جاری
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
پنجاب پولیس میں آفیشئیٹنگ سے انسپکٹر رینک پر ریگولر کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
عون چودھری کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
سیدہ عائشہ ؓ کا اسوہ قیامت تک خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ‘سنی علما کونسل
مقدس مہینے میںبجلی قیمتوں میں اضا فہ ظلم ہے ‘ جے یو آئی
سیدہ عائشہؓکا اسوئہ حسنہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے‘ متحدہ علما کونسل
ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے اقلیتوں کی دو فیصد نشستیں مختص کرنے کی منظوری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار