آئی ایم اے کے زیرِ اہتمام انٹیگریٹڈ میڈیکل کانفرنس 23جنوری کو الحمرا ہال نمبر3مال روڈ لاہور میں ہوگی

جمعہ 15 جنوری 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) انٹرنیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے ایلوپیتھی ، ہومیو پیتھی، طب یونانی، ایورویدک، آکوپنکچر ، نیچروپیتھی، طب نبویؐ،حجامہ ،طب مفرد اعضاء اور تمام متبال طریقہ ہائے علاج کے ترویج و ترقی کے لیے ہر سال منایا جاتا ہے۔انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے کے موقع پر بائیسویں انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس ہفتہ 23جنوری بوقت 1:30 بجے دوپہر تا 4:30سہ پہر تک الحمرا ہال نمبر3مال روڈ لاہور زیرِصدارت چئیرمین آئی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر ساجد قیوم منعقد ہوگی جس میں چنگ زونگ میڈیکل یونیورسٹی چائنہ کے ڈین ڈاکٹر ہیراتی میجیتی اور صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق مہمان خصوصی ہونگے ۔

جبکہ مہمانان اعزاز میں صوبائی سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک ، ڈاکٹر زبیر خالد، ڈاکٹر شہزاد انور ، ڈاکٹر مسعود خاں، ڈاکٹر محمد عمران چوہدری، ڈاکٹر محمد افضل میو اور ڈائریکٹر ٹی نیٹ انسٹیٹیوٹ کاشف ابدال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے آرگنائزرز میں ڈاکٹر ایم ایس بابر ، ڈاکٹر محمد شفیق ، ڈاکٹر سیّد فیض الحسن ، ڈاکٹر محمد اشفاق ، ڈاکٹر علی ارشد پیرزادہ ، ڈاکٹر محمد سجاد احمد زخمی، ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ ، حکیم محمد اعجاز بھٹی اور حکیم ثاقب مجید شامل ہیں۔ تقریب کے آخر میں انٹیگریٹڈ میڈیسن کے شعبہ میں نمایا ں کارکردگی پرحکیم محمد ا بو بکر ، حکیم حاجی شہباز سرور، حکیم جنید عباس اور ان کے علاوہ ڈاکٹر ز اور حکماء کو شیلڈز ایوارڈز اور گولڈ میڈل دیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں